سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آج 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور بارات کی تقریب 30 جنوری ہفتہ کو ہوگی جبکہ آصف زرداری 31 جنوری اتوار کو اپنی بیٹی بختاور اور داماد محمود چوہدری کو مشرقی روایات کے مطابق ناشتہ دیں گے۔