سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا محمود چوہدری گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری سے شروع ہونگی، 29 جنوری کو ان کا محمود چوہدری سے نکاح اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔