Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن : ازسر نو تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی...

سانحہ بلدیہ ٹاؤن : ازسر نو تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم

baldia town factory11کراچی: حکومت سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ازسر نو تحقیقات کیلیے ڈی آئی جی ریپیڈ رسپانس فورس (آر آر ایس) آفتاب پٹھان کی سربراہی میں7 رکنی کمیٹی قائم کردی، محکمہ داخلہ سندھ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مذکورہ کمیٹی وفاقی وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی سفارش اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے لکھے گئے خط کے تحت قائم کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ ، رینجرز سندھ کے کرنل سجاد بشیر، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی سانحہ بلدیہ ٹائون کی تحقیقات30 روز میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی آرٹلری میدان تھانے میں درج مقدمہ نمبر 51/13 بجرم دفعہ 23-A(1) کے تحت مرتب کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ازسر نو تحقیقات کرے گی، کمیٹی کسی بھی افسر کو تحقیقاتی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ تاہم وہ افسر18گریڈ سے کم کا نہیں ہوگا، کمیٹی تحقیقات کے عمل میں شواہد جمع کرنے یا کسی اور مقصد کے سلسلے میں کسی بھی ایجنسی (قانون نافذ کرنے والے ادارے) سے بھی رابطہ کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...