Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عمر بخاری کا تبادلہ، میجرجنرل افتخار ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا تبادلہ کردیا گیا، زرائع کے مطابق عمر بخاری کی جگہ میجر...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

سانحہ بلدیہ،روف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کاحکم

Abdul-Rauf-Siddiquiکراچی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں رینجرز کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رئوف صدیقی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ اس سے قبل پولیس کی تفتیش کے بعد پولیس کا عبوری چالان جس میں رئوف صدیقی کوبے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا تھا، اس چالان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور اس کے بعد ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریٹیو جج نے منظور کر کے رئوف صدیقی کا نام اس مقدمے سے خارج کر دیا تھا۔اس کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹرکی جانب سے ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی کہ رئوف صدیقی کو اس مقدمے میں شاملِ تفتیش رکھا جائے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ اس موقع پر رئوف صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے اس فیصلے کی کاپی مجھے ابھی تک نہیں ملی ہے، جیسے ہی مجھے عدالتی حکم ملے گا، میں اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو نجی چیکنلز پر غلط خبر رپورٹ کی گئی ہے۔ میں عدالت میں موجود رہا ہوں، میں جعلی، جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے بھاگنے والا اور فرار ہونے والا نہیں ہوں ، میں ہر ہر پیشی میں عدالت کا سامنا کر رہا ہوں ۔ میرے لئے میرا اللہ ہی کافی ہے۔

Open chat