سانحہ بلدیہ کیس کے اہم گواہان 29 اپریل کو طلب

BaldiaFactoryکراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں اہم گواہ کو 29اپریل کو طلب کرلیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سانحہ کے بعد معاملہ دبانے کیلئے 6 کروڑ روپے ملزمان کے اکاونٹ میں کیسے ٹرانسفر ہوئے؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیسے حیدر آباد کے دو بینکوں میں ملزم علی حسن قادری کے والد کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے۔عمر قادری، علی حسن نے اپنے والد کے اکاونٹ میں 6 کروڑ روپے منگوائے۔پراسیکیوٹر کے بیان پر عدالت نے متعلقہ بینک منیجر کو گواہی کیلئے طلب کرلیا ۔عدالت نے ملزم عبدالستار، علی حسن قادری اور عمر قادری کو فیکٹری مالکان سے ملوانے والے شوکت خیام کو بھی طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری مالکان نے معاملہ دبانے کے لیے رقم ملزمان کو دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top