Thursday, October 22, 2020
Home Trending پاکستان کا نائن الیون، سانحہ بلدیہ فیکٹری میں قیامت صغریٰ کو تین سال...

پاکستان کا نائن الیون، سانحہ بلدیہ فیکٹری میں قیامت صغریٰ کو تین سال بیت گئے

baldia town factory11کراچی: شہر قائد میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کو تین سال گزر چکے، امداد اور انصاف کے وعدے کرنے والے شاید بھول بھال گئے ہوں لیکن مرنے والے 260 افرادکے لواحقین کا درد، آج بھی اُن کی آنکھوں سے بہہ رہا ہے۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ہولناک آتشزدگی کے اصل اسباب چاہے کچھ بھی ہوں لیکن اس دردناک سانحے نے اپنے پیچھے حسرت ویاس اور محرمیوں کی ایسی داستانیں رقم کیں،جنہیں سن کر ہر دل تڑپ اٹھتا ہے۔ نازیہ کا شوہر ریاض اسی فیکٹری میں ملازم تھا ، شوہر سے آخری رابطہ نازیہ کو آج بھی سونے نہیں دیتا ، ریاض فون پر کہہ رہا تھا۔میں بس چند گھڑیوں کا مہمان ہوں، میرے بعد بچوں کا خیال رکھنا۔وہ چاہتی تھی کہ شوہر بات کرتا اور زندہ ہونے کا ثبوت دیتا رہے مگر اُس کی آواز آگ میں جل کر راکھ ہوگئی۔یتیم بچے اب تک باپ کی یادوں کو دل سے لگائے بیٹھے ہیں ،پیارے ابو کی تصویر دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔ علی انٹر پرائزر میں جل کرجاں بحق ہونے والوں کو حکومت تو شاید بھلا چکی،مگر گھر والے اُن کی یادوں کو آج بھی دل میں بسائے اور آنکھوں سے لگائے پھررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...