Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت بلدیہ کورنگی میں یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک میونسپل ایمرجنسی نافذ

بلدیہ کورنگی میں یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک میونسپل ایمرجنسی نافذ

baldia Korangiبلدیہ کورنگی نے عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی لئے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے ،عشرہ محرم کے دوران عزادار حسین ؓ کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے تحت ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سے تجاوزات وال چاکنگ کا خاتمہ اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے گزشتہ روز حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاءقادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے سادات کالونی ،امام بارگاہ کاظمین سمیت مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون بلدیہ کی تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات پر اطمیان کا اظہار کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل محمد ارشد بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین امام بارگاہوں اور ایام عشرہ محرم کے دوران برا ٓمد ہونے والے جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیر دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائےاس موقع پر نشاط ضیاءقادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے روٹس ،امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور روٹس سے غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کا بھی خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے محرم سے قبل عشرہ محرم کے موقع پر اعزاداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا تھا اور انشا اللہ عوامی نمائندوں کے تعاون اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ یکم محرم سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...