Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت بلدیہ شرقی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات...

بلدیہ شرقی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں، نادر وسان

7.11.2014ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہا ہے کہ رہائشی و کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے کاروباری حضرات انتظامیہ بلدیہ شرقی کی معاونت فرمائیں ، محدود وسائل کی وجہ سے کئی جگہ مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوںنے سپریٹنڈنگ انجینئربلدیہ شرقی فضل محمود گل ، فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری کے ہمراہ نرسری فرنیچر مارکیٹ کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مارکیٹ کے عہداران نے انھیں بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا با لخصوص واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور تجازوات کے حوالے سے شکایات کی گئیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان و سپریٹنڈنگ انجینئرفضل محمود گل نے کہا کہ KWSB کی جانب سے اوور فلو کی شکایات سے بلدیہ شرقی کو کئی مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جسے دور کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی تاکہ یہ مسائل دور ہوں سیوریج اوور فلو کی شکایات دور ہوجائیں تو کئی مسائل اپنے آپ دم توڑ جائیں گے انھوںنے ہدایات دیں کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، محکمہ B&R مارکیٹ میں گٹر کے ڈھکنوں کی فراہمی کو یقینی بنائے جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات جو کہ KMC کے زیر انتظام ہے فوری طور پرتجاوزات کا خاتمہ کرکے نرسری مارکیٹ میں آنے والے خریداروں اور گزرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے جبکہ دیگر محکمہ جات کو بھی موقع پر ہدایات جاری کی گئیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید زون سہیل صادق نے ایڈمنسٹریٹر کو صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور در پیش مسائل کا ذکر کیا نرسری فرنیچر مارکیٹ کے عہدیداران جاوید الہٰی، عرفان ہارون ، محمد آصف اور محمد سلیم نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی نادر علی وسان کے تعاون کو سراہااور کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے انکا تعاون شامل حال رہےگا بالخصوص تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں مارکیٹ انتظامیہ متعلقہ محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...