Thursday, October 22, 2020
Home Trending بلدیہ ٹاﺅن میں شہریوں نے 5 ڈاکو پکڑلیئے

بلدیہ ٹاﺅن میں شہریوں نے 5 ڈاکو پکڑلیئے

4-2-2013_94894 Karachiبلدیہ ٹاﺅن میں شہریوں نے ڈاکوﺅں کا گروپ پکڑ لیا،تشدد کے بعد5ڈاکوﺅں کو رینجرز کے حوالے کردیا جبکہ5ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پکڑے جانے والا ڈاکوﺅں کا گروہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے میں ڈکیتی کی واراتیں کر رہا تھا، جس کے باعث علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں چوکیداری کر نا شروع کر دی ، جیسے ہی ملزمان ڈکیتی کے لئے علاقے میں داخل ہو ئے توعلاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
رینجرز اہلکاروں کے آنے کے بعد پکڑے گئے 5 ملزمان کو رینجرز کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کے دیگر 5 ساتھی فرار ہو گئے ، ملزمان جس ٹرک میں آئے تھے اسے بھی علاقہ مکینوں نے توڑ پھوڑ دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروہ گھروں میں بجلی درست کر نے کے بہانے سیڑھی لگاکر گھروں میں داخل ہو تے اور گھر میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین سے زیادتی بھی کیاکر تے تھے۔ دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے 5 مبینہ ڈاکوﺅں کو رینجرز کے حوالے کئے گئے، جن کے قبضے سے کے الیکٹرک کے سروس کارڈز برآمد ہو ئے جن کے مطابق ایک سپروائزر،ایک ڈرائیور،اور3 لائن مین شامل ہیںجبکہ ملزمان کے قبضہ سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہواہے، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...