Friday, October 30, 2020
Home Trending محکمہ بلدیہ نے جونئیر افسر کو بلدیہ عظمیٰ کا مشیر مالیات بنادیا

محکمہ بلدیہ نے جونئیر افسر کو بلدیہ عظمیٰ کا مشیر مالیات بنادیا

285045-AfaqSaeedJuniorOfficer-1409689869-161-640x480محکمہ بلدیات سندھ نے سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گریڈ 18 کے افسر آفاق سعید کو بلدیہ عظمیٰ میں گریڈ 19 کے عہدے مشیر مالیات پر تعینات کردیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی طرف سے عدالتی احکام کی کھلی خلاف ورزی پر بلدیہ عظمیٰ کے افسران حیران ہیں، افسران نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں، افسران نے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر فاروقی کی طرف سے مشیرمالیات کے عہدے پر تعینات نئے افسر کی جوائننگ کی منظوری پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کو ان کی جوائننگ کی منظوری نہیں دینی چاہیے تھی کیونکہ آفاق سعید عدالتی احکام کی خلاف ورزی پر اس عہدے پر کام کریں گے جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔

ذرائع نے کہنا ہے کہ آفاق سعید کسی اور محکمے سے ایس یوجی سی میں ضم ہوئے ہیں جبکہ ان کی گریڈ 18 میں ترقی بھی متنازع ہے ان کو کسی طور بھی گریڈ 19 کے عہدے کی کیڈر پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جاسکتا اس عہدے پر یا تو ڈی ایم جی گروپ کا افسر تعینات ہوسکتا ہے یا پھر کے ایم سی سروس کا افسر تعینات کیا جاسکتا تھا آفاق سعید کی تعیناتی قطعی طور پر غیرقانونی ہے، افسران کا کہنا کہ عدالت نے ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں بھیجے جانے والے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا تھا اور اس کے علاوہ آفیشیٹنگ پر بھی پابندی لگادی تھی، ذرائع کے مطابق آفاق سعید کے تبادلے کے حکم نامے میں ان کا گریڈ ظاہر نہیں کیا گیا تاکہ سپریم کورٹ کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...