Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کی نااہلی، ضلع کے اسکول کھنڈر میں تبدیل

محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کی نااہلی، ضلع کے اسکول کھنڈر میں تبدیل

rsz_team-31کراچی، ڈی ایم سی بلدیہ وسطی کے محکمہ تعلیم کے نااہل افسران کے باعث ضلع کے اسکول کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ، والدین اسکولوں میں انرولمنٹ کی کمی اور کھنڈر بننے کے باعث پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں شہرکراچی کے بلدیہ وسطی کے لیاقت آباد زون ،نیو کراچی زون ، گلبرگ زون اورنارتھ ناظم آباد میں قائم ڈی ایم سی کے 149 اسکولوں میں تعلیمی افسران کی عدم توجہی کے باعث اسکول کھنڈربنتے جا رہے ہیں بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹراسکولزسہیل رانا ہیں ان کی ایجوکیشن محکمے میں عدم دلچسپی شاید اس لیے بھی ہے کہ انھیں لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے اس محکمے میں تعینات کیا گیا ہے بلدیہ وسطی کے 149 اسکولوں میں انرولمنٹ میں واضح کمی اور اسکول کھنڈر بننے کی ایک وجہ تعلیم کے محکمے سے ڈائریکٹر کا نہ ہونا بھی ہے سیکٹر8 ایس ٹی سیون نارتھ کراچی کے اسکول میں بڑھی ہوئی جھاڑیاں کسی جنگل کا سماں پیش کرتی ہیں اس سے لگتا ہے کہ اسکول میں کوئی تعلیمی افسر نے کھبی چکر نہیں لگایا اسکول کی جماعتوں کو غیر متعلقہ افراد اپنے گھر کا کمرا سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ اسکول ہیڈ ماسٹر نے بٹھایا ہے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ایک طرف تو مختلف سماجی تنظیموں سے مل کر معیاری تعلیم کے لیے کام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن دوسری جانب انھیں کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث اسکول کھنڈر ہوتے جارہے ہیں اور غریب لوگ اپنے بچوں کو ان ڈی ایم سی کے اسکولوں سے چھڑوا کر پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے پرمجبور ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...