Wednesday, October 28, 2020
Home Trending بلدیہ وسطی میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا انکشاف

بلدیہ وسطی میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا انکشاف

290-bribeبلدیہ وسطی میں افسران و ملازمین کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی مد میں منہا کیے جانے والے کروڑوں روپے خوردبرد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق بلدیہ وسطی کے سابق کا اکاﺅنٹس افسر نے گزشتہ 3 سال سے ٹیکس کی مد میں منہا کی جانے والی رقم متعلقہ ادارے میں جمع کرائی اور نہ ہی افسران کو ادائیگی کے حوالے سے ملنے والا چالان دیا جس کے باعث ٹیکس ادا کرنے والے بلدیہ وسطی کے افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے اور انھوں نے ٹیکس کی رقم کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق بلدیہ وسطی میں تعینات افسران کی تنخواہوں سے گزشتہ 3 سال سے انکم ٹیکس کی مد میں منہا کی جانے والی رقم خوردبرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلدیہ وسطی کا سابق اکاﺅنٹس افسر ناصر احمد جو کہ عدالت کے حکم پر عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود اپنے تعلقات کی بنا پر تبادلے کے باوجود تاحال نہ صرف بلدیہ وسطی کے مالیاتی معاملات چلا رہا ہے بلکہ ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنر کو من پسند کاموں کے ذریعے رقم حاصل کرنے کی راہیں بھی دکھا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اکاﺅنٹس آفیسر کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کی مد میں جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں گئی اور افسران کی تنخواہ سے منہا کیا جانے والا انکم ٹیکس متعلقہ ادارے کے اکاونٹ میں جمع کیے جانے کے بعد ملنے والا ادائیگی کا چالان تاحال نہیں دیا گیا جس سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افسران کی تنخواہوں سے منہا کی جانے والی رقم خوردبرد کر کے ذاتی مفاد میں استعمال کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے کئی افسران نے باضابطہ طور پر انکم ٹیکس رقم کی ادائیگی کا چالان دیے جانے کے لیے تحریری درخواست بھی جمع کرائی ہے تاہم انھیں ادائیگی کا چالان نہیں دیا جا سکا جس کے باعث بلدیہ وسطی کے افسران شدید اضطراب کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...