ضلع کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق 6 جنوری کو گھر کے باہر کھیلتا ہوا 12 سالہ شاہد لاپتہ ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج تھا، پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرکے بچے کے ہمسائے شمشیر علی کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے مطابق انہوں نے بچے کو اغوا کرنے میں اس کا سالہ عبدالستار اور اس کا ایک دوست سلمان اس منصوبے میں شامل ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 12 سالہ شاہد کو قتل کرکے لاش کو A25بس کے آخری اسٹاپ پر پھینک دیا تھا اور مقتول کے والد سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا،