Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے8اضلاع میں آج سے بیلٹ...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے8اضلاع میں آج سے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا عمل شروع

vote.-Ballotvote1کراچی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے8اضلاع میں امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعدکل سے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔3578نشستوں کے لئے ایک کروڑ 48لاکھ سے زائد بلیٹ پیپر ز چھاپے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے 8اضلاع میں مختلف کیٹگریوں کی 3578نشستیں ہیں ۔جن میں 53ٹائون کمیٹیوں میں 351ٹائون وارڈز کونسلرز،14میونسپل کمیٹیوں میں 213میونسپل کمیٹی وارڈز کونسلرز،434یونین کونسلوں میں 434یونین کونسل کے چیئرمینوں ،434یونین کونسل کے وائس چیئرمینوں اور یونین کونسل کے 1436وارڈز کونسلرز،46یونین کمیٹیوں کے 46یونین کمیٹی چیئرمینوں ،46یونین کمیٹی وائس چیئرمینوں اور184 یونین کمیٹی کے وارڈز کونسلرز کی نشستوں کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار ہوچکی ہے اور فارم 8کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ بدھ(آج) سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ48لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین پر مشتمل ایک پینل ہوگا اور ان دونوں کے لئے ایک بیلٹ پیپرچھاپا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...