مبینہ ٹاؤن اور کریم آباد تھانے پر دستی بم حملے ، پولیس اہلکار زخمی

policeکراچی ، مبینہ ٹاؤن تھانے اور کریم آباد تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے نامعلوم موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی جبکہ پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمی اہلکار کا نام آصف لغاری بتایا جا رہا ہے جسے طبی امداد کےلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہےجبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے جن کا مقصد پولیس کو خوفزدہ کرنا ہے تاہم پولیس کےجوان اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top