Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تیس لاکھ سے زائدبنگالیوں کا مستقبل بچایاجائے،ملانورالدین

تیس لاکھ سے زائدبنگالیوں کا مستقبل بچایاجائے،ملانورالدین

NADRAبنگلہ زبان بولنے پاکستانیوں کے سینئر رہنما اور صدر لیاری ایکسپریس وے تیسر ٹائون ویلفیئر ایسوسی ایشن ملا نور دین ، جنرل سیکریٹری دلدار چوہدری، نائب صدر محمد حنیف جوائنٹ سیکریٹری ذوالحج، محمد دلاور اور انور شاہ کشمیری نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیق کو سندھ کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ماہر اور پاکستان کے مایہ ناز قانون دان کی بحیثیت گورنر تقرری وفاقی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے۔ پاکستان میں آباد تیس لاکھ سے زائد بنگلہ زباب بولنے والے پاکستانی جسٹس سعید الزماں سے امید کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ نژاد پاکستانیوں کی شہریت، بنیادی انسانی حقوق کے اپنا تضربہ اور آئینی معلومات وفاق کے علم میں لاکر تیس لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ بنگل زبان بولنے والے پاکستانیوں کی شہریت کے مسئلے نے ہماری تین نسلوں کا ماضی اور حال تباہ کردیا ہے لیکن ہماری چوتھی نسل کا مستقبل بچانے کے لئے سابق چیف جسٹس پاکستان کا کردار اہم ہو سکتا ہے بشرطیکہ جسٹس سعید الزماں بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو سیاسی ایندھن نہ سمجھ بیٹھیں۔ بنگلہ نژاد پاکستانی برادری کے سینئر رہنما اور صدر لیاری ایکسپریس وے تیسر ٹائون ویلفیئر ایسوسی ایشن ملا نور دین نے کہا کہ سابق گورنر نے بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو سیاسی ایندھن سمجھ کر کوئی توجہ نہیں دی لیکن ہم نئے گورنر سندھ کی سابق آئینی حیثیت کی وجہ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو بھی سندھ کی دیگر لسانی اکائیوں جیسی اہمیت دیں گے اور وفاق کو قائل کریں گے کی پاکستان کے خالق بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کو معاشی طور پر مفلوج بنانے کی سازشوں کا نوٹس لے۔ سندھ میں بسنے والے لاکھوں بنگلہ نژاد ماہی گیروں کو شناخت اور شہریت سے محروم کرنا سندھ کی ماہی گیری کی صنعت کی کے لئے بھی بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...