Saturday, October 24, 2020
Home کھیل پہلاون ڈے، بنگلہ دیش کی پاکستان کو 79 رنز سے شکست

پہلاون ڈے، بنگلہ دیش کی پاکستان کو 79 رنز سے شکست

rsz_bangla-win_lبنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو اناسی رنز سے شکست دے دی۔ فتح کے بعد بنگال ٹائیگرز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکہ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ تمیم اقبال ایک سو چونتیس بالز پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں سے سجے ایک سو بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مشفیق الرحیم نے ستتر بالز پر تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں لیں۔ سعید اجمل کم بیک میچ میں چوہتر رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔جواب میں پاکستانی ٹیم دو سو پچاس رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی بہتر رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ حارث سہیل اور محمد رضوان کی نصف سنچریاں بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی اور تسکین احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو اناسی رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...