بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeبین اقوامیبنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی

بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی

بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی جب کہ دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 5 رنز سے مات ہوئی۔

بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے، 69 پر 6 پلیئرزآؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن مرزا نے 100 ناٹ آؤٹ اور محمود اللہ نے77رنز بنا کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی،یہ مہدی کے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری شمار ہوئی، دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 کی ساجھے داری قائم کی، عمران ملک اور محمد سراج نے 2،2 وکٹیں نام کیں۔

بھارت کی جوابی اننگز 9 وکٹ پر 266 رنز تک محدود رہی پائی، ٹیم کو اختتامی 2 بالز پر 12 رنز درکار تھے ، روہت نے پانچویں گیند پر مستفیض کو چھکا جڑکر سنسنی بڑھائی لیکن اختتامی یارکر پر وہ کوئی رن نہ بنا پائے، اس سے قبل 49 ویں اوور میں روہت کے 2 کیچز بھی ڈراپ ہوئے، انھوں نے28 بالز پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔
انجری کے سبب روہت اوپننگ نہیں کر سکے تھے، شریاس آئر 82 اور اکشر پٹیل 56 رنز بناکر رخصت ہوئے،عبادت حسین نے 3 وکٹیں لیں۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن مرزا نے بھارت کیخلاف ناقابل شکست سنچری بنا دی، انھوں نے 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور 4 چھکے جڑے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی نے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان سے قبل نیوزی لینڈ کے سمی سنگھ نے گذشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

مہدی اب اس منفرد ریکارڈ میں ان کے ساجھے دار بن گئے ہیں۔اسی میچ میں مہدی حسن اور محمود اللہ کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 148 کی شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ کے لیے بنگلہ دیش کی بڑی پارٹنر شپ شمار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code