Wednesday, October 28, 2020
Home Trending بلدیہ ٹاؤن: دو بینکوں میں ڈکیتیاں، لٹیرے ملکی و غیرملکی کرنسی، سونا، بانڈز...

بلدیہ ٹاؤن: دو بینکوں میں ڈکیتیاں، لٹیرے ملکی و غیرملکی کرنسی، سونا، بانڈز لیکر فرار

bank roberry11کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے کی ملکی اور بین الاقوامی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اسی علاقے کے دوسرے بینک میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوگئے اورعملے سمیت سیکورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر بینک کے لاکر توڑے اور بینک سے 22 لاکھ روپے اور 2100 ڈالر کے علاوہ 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور انعامی بانڈز بھی لے کر فرارہوگئے۔ ایس ایس پی بلدیہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ 7 ملزمان 2 موٹرسائیکلوں اورگاڑی میں آئے تھے جن کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں تاہم وہ بینک سے سی سی کیمرے لیے جانے میں ناکام ہوگئے۔پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی پر مامور گارڈز شامل تفتیش بھی کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں ہی ایک اور نجی بینک میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے 2 گارڈز بینک لوٹنے کی کوشش میں تھے کہ عملے کی کوششوں سے وہ بینک لوٹنے میں ناکام رہے اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...