کراچی:پاپوش میں بینک میں پراسراردھماکےسے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، جس کے بعد کاروباری سرگرمیاں بند کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوش خلافت چوک کے قریب دھماکے کی آواز سنتے ہیں قانون نافذکرنے والوں کے اہلکار ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث بینک کے شٹر کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بینک عام تعطیل کے باعث بند تھا۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہے۔