Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے تدریسی عمل کاآغاز درس بخاری شریف...

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے تدریسی عمل کاآغاز درس بخاری شریف سے شیخ الحدیث مولاناعزیزالرحمن نے کیا

jamia-banoriکراچی ,          عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نئے تعلیمی سال میں تدریسی عمل کا آغاز(آج بدھ کو)افتتاح بخاری شریف کے درس سے ہوگیا،  مدارس وطن عزیز کے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوںکے محافظ اور پر امن انقلاب کی عظیم تحریک ہیں ،مفتی محمدنعیم

بخاری شریف کاابتدائی درس جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث مولاناعزیزالرحمن نے دیاجبکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔ تعلیمی سال 2014-15میںشعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد ،شعبہ حفظ قرآن کریم وناظرہ میں محدود نشستوں کے باوجود550سے زائدنئے طلبہ وطالبات کو داخلے دیئے گئے ہیں۔تعلیمی سال کے آغازکے پرمسرت موقع پرجامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر ونگران اعلیٰ مولاناغلام رسول،مولاناعبدالحمیدخان غوری،مولانامحمدنعمان ،مولانا یار محمد ربانی، مولانا مسعود بیگ، مولانا انصر محمود، مولاناخواجہ اسلام ،مولانا عبداللہ ہزاروی ،مولانا عبد القدوس سمیت دیگر اساتذہ کرام ،علما،طلبہ اوران کے عزیزواقارب کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس اسلام کے قلعے اوروطن عزیز کی نظریاتی سرحدوںکےساتھ جغرافیائی سرحدوںکے بھی محافظ ہیں،مدارس پر امن انقلاب کی عظیم تحریکیں ہیں جو علوم اسلامی کی اشاعت کے ذریعے پوری دنیا میں اسلامی انقلاب بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں،اہل مدارس اسلام وپاکستان کے خلاف ہونے والی کسی بھی ساز ش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی دینی مدارس نے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اسلامی علوم کے حوالے دنیا بھر کے علماءپاکستانی دینی مدارس پر اعتماد کرتے ہیںکیونکہ اہل مدارس نعروں اور دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تعلیم کو عام کرنے کے مشن پر کام کررہے ہیں،

زمانہ طالب علمی میں طالب علم کا حصول علم کے علاوہ اور کوئی مشغلہ نہیں ہونا چاہیے ،کسی بھی قسم کی سیاسی وتنظیمی معاملات میں ملوث ہونے والے طالب علم کا فی الفور اخراج کردیا جائے گا ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مدار س کے خلاف پروپیگنڈوں اور سازشوں کے باوجود ہر سال طلبہ میں اضافہ اس بات کاثبوت ہیں مدارس اپنے مقصد میں کامیاب ہیں مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔

مفتی محمد نعیم نے مدارس کے غیر ملکی طلبہ پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سابق آمر پرویز مشرف نے مغربی ایما پر مدار س کے غیر ملکی طلبہ پرپابندی لگائی جوسابقہ و موجودہ جمہوری ادوار کے باوجود برقرار ہے حکومت کایہ رویہ اہل مدارس کے ساتھ دہرامعیار ہے کیونکہ مدار س کے غیر ملکی طلبہ نہ صرف اپنے ممالک میں پاکستان کے غیر رسمی سفیر کا کردار ادا کررہے تھے بلکہ اس سے پاکستان کو زرمبادلہ بھی حاصل ہورہاتھا اس لیے اہل مدارس حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مدارس کے غیر ملکی طلبہ پر پابندی کے فیصلے کو ختم کیا جائے۔ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ طاہر القادری کو عالم دین اور شیخ اسلام کہہ کر اسلام کوبدنام نہ کیاجائے قادری بہروپیہ اور گمراہ ہے انقلاب کے نام پر ملک کی مظلوم عوام کی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتاہے اہل مدارس اس کے ہر ااقدام وفعل کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔#

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...