Saturday, October 24, 2020
Home Trending شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Rain in Karachiکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے موسم گرم تھا، آج صبح بھی بادلوں کا کہیں نام ونشان نہیں تھا تاہم بعد آسمان کو کالے بادلوں نے گھیر لیا اور دوپہر کو صدر، جٹ لائن، منظور کالونی، محمود آباد، کورنگی، کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں تیز جبکہ ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے گرمی کے مارے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں دوڑ گئیں، موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد میں اپنے کاروبار بند کرکے سڑکوں پر نکل آئی جبکہ منچلوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا تاہم کراچی کی شہری انتطامیہ کی جانب سے پابندی کی بدولت ان کی خواہش ادھوری رہ گئی، بارش کے مزے کو دوبالا کرنے کے لئے کھانے کی پینے کی دکانوں پر بھی عوام کا رش دیکھا جارہا ہے۔

بارش سے جہاں شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں شہری انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی پول کھل گیا ہے، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں سے پانی کی نکاسی بھی نہیں ہورہی۔ دوسری جانب شہر کا بڑا حصہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے، کے الیکٹرک کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود ان کی جانب سے شہر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاہم بعض مقامات پر بارش کے باعث کیبل فالٹس ہوئے ہییں جنہیں جلد ہی دور کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...