شہرقائد میں دوسرےروزبھی بارش کاسلسلہ جاری، مختلف علاقوں کی بجلی غائب

barish 21-1-2019 2ndکراچی ، شہرقائد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی اور گرد و نواح میں دوسرے روز بھی بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کی شام سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار اور پیر کی درمیانی رات شدت اختیار کرگیاہے۔ آج صبح سورج نے کچھ وقت کے لیے اپنا جلوہ دکھایا تاہم دوپہر سے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث سندھ اسمبلی سمیت کئی اہم سڑکوں اور مقامات پر پہلے ہی پانی جمع تھا جس میں اب اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب شہر کے بڑے حصے میں بجلی بھی غائب ہے۔ حالیہ بارش جہاں فصلوں کے لیے مفید ہے وہیں حب ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top