Thursday, October 22, 2020
Home Trending بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانےکےلیےدی گئی مہلت ختم

بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانےکےلیےدی گئی مہلت ختم

barrier1کراچی: شہر میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے رینجرز کی جانب سے دی گئی 3دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ عوام اسٹریٹ کرائم ، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی وجہ سے بیرئیرہٹانے کے حوالےسے تذبذب کا شکار ہیں۔ڈی جی رینجرز نے 3روز قبل اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی مددآپ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت لگائے گئے گیٹ اور بیرئیرز ہٹادیں۔ اگرعوام نے بیریئرز اور گیٹ نہ ہٹائے توآپریشن کرکے انھیں ہٹادیا جائے گا ۔ رینجرز کی جانب سے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہوگئی ۔ تاہم شہر کےمختلف علاقوں میں شہریوں نے تاحال بیریئرز اور گیٹ نہیں ہٹائے اور وہ اس معاملے میں الجھن کا شکار ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت لگائی گئی یہ رکاوٹیں کمیونٹی پولیسنگ کے تحت علاقہ پولیس کے کہنے پر ہی لگائی گئی تھیں جس کے بعد ان کے علاقوں میں کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی آئی تاہم اب رینجرز کی جانب سے انہیں ہٹائے جانے کی صورت میں خدشہ ہے کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتیوں اور دیگر نوعیت کے جرائم میں شہریوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...