Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، شعیب صدیقی

برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، شعیب صدیقی

Dc's Conferance News Pix 15-09-2014کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ طوفانی اور غیرمعمولی برسات کے موقع پر شہر کو ڈوبنے ، تباہ ہونے اور عوام کو پریشانیوں اور مشکلات سے بچانا ہے تو برساتی نالوں کو چوڑا کرنا اور ان کی اصل حالت میں لانا ہوگا جس کےلئے نالوں پر قائم تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے مگر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے متاثرین کےلئے معاوضے کا پلان تیار کیا جائے تاکہ متاثرین بلا کسی مزاحمت اور رکاوٹ کے شہر اور شہریوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر تجاوزات کے مقامات از خود خالی کردیں اور اس بڑے آپریشن سے قبل متعلقہ سیاسی ، سماجی ،مذہبی اور دینی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے تمام ادارے اور متعلقین ملکر کام کرینگے تو شہر اور شہریوں کے مشتقبل کو یقینی طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ڈپٹی کمشنر ز کانفرنس سے خطاب میں کیا ، کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی ، ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ مصطفی جمال قاضی ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ محمد علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد اسلم کھوسو ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنرکراچی محمد شبیہ صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ، کمشنر کراچی نے کہاکہ عوامی نمائندوں اور اداروں کے تعاون سے شہریوں کے پانی ، بجلی ، سیوریج ، صفائی ستھرائی ، ٹریفک ایشوز اور بلدیاتی امور سے متعلق تمام مسائل حل اور مشکلات دور کی جائیں ،اداروں اور عوام کی بہتری کی چیزوں کو مزید بہتر بنایا جائے ، حکومت پر شہریوں کا اعتماد بھروسہ اور امیدوں کو بڑھایا جائے ، اپنے اپنے ڈسٹر کٹ کے اسکولوں ، صحت کے مراکز ، فلاحی اداروں کو بہتر بنایا جائے چاہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیوٹ ، عوام اور اداروں کے درمیان تنازعات حل کراوئے جائیں ، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ، قومی اہمیت کی حامل حساس تنصیبات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ، ڈسٹرکٹ پروفائل تیار کئے جائیں ، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے اشو ز کا خاتمہ کیا جائے ،غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، پرائس کنٹرول کی جائیں ،منشیات کی فروخت اور استعمال پر قابو پایاجائے ، گٹکے ، مین پوری ،شیشہ ، بھتے اور اتائی ڈاکٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جائے ، ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق وقت مقررہ پر ختم کروایا جائے ۔
کمشنر کراچی نے مزید کہاکہ حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں ، شہریوں کو ناقص ، مضر صحت ، اور ملاوٹ شدہ اشیاہ فروخت اور تیار کر نے والوں سے نجات دلائی جائے ، سر سبز اورپرامن کراچی پروگرام کے تحت شہربھر میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور درخت کاٹنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ، صنعتوں اور صنعتکار وں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے ، شہر بھر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا خاتمہ کیا جائے ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کی ایڈمنسٹریشن کو ملک کا ماڈل ایڈمنسٹریشن بنانے کے اقدامات کئے جائیں ، حکومت کی پبلک پالیسی کو نافذ کر نے کے اقدمات کئے جائیں ، پبلک ویلفیئر کے کام جائیں ، ایجوکیشن ریفارم پروگرام پر توجہ دی جائے ، غیر قانونی بل بورڈ زکا خاتمہ کیا جائے ،بلدیاتی امور کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، شادی ہال رات 12بجے بند کر نے کے احکامات پر عمل کروایا جائے ، کانفرنس کے موقع پر تمام ڈپٹی کمشنر ز نے باری باری اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور حکومت کی پبلک پا لیسی کے تحت ہر ممکنا ًاقدامات کی یقین دھا نی کرائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...