Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

SSB بشیرانصاری گرلزباسکٹ بال میں دومیچزکے فیصلے

GIRLS BASKIT BALکراچی صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ان مقابلوں سے طالبات میں ذہنی نشونما کا عنصر پروان چڑھتا ہے اس بات کا اظہار سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ڈائریکٹر اسپورٹس گرلز مس مختار بھٹی نے پہلے سندھ اسپورٹس بورڈ بشیر احمد انصاری گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ سے کھیلوں کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گی، اس موقع پر اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت نے مہمان خصوصی مس بھٹی اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، دریں اثناء افتتاحی میچ میں ویمن اسپورٹس اکیڈمی کوٹری نے سندھ یونیورسٹی کو0-4 پوائنٹ سے زیر کیا دوسرے میچ میں ایس ی او گرلز ٹیم نے گورنمنٹ خورشید بیگم کالج کو0-30 پوائنٹ سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی، مہمان خصوصی مس مختار بھٹی کو ریحانہ بھٹی اور عامر کفایت نے یادگاری شیلڈ اور روائتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر گرلز سندھ یونیورسٹی مریم کیریو، آرگنائزنگ سیکریٹری میڈم ریحانہ بھٹی، اسرار علی چانڈیو، صدف خان، صنم بلوچ،عثمان خان، بشریٰ عارف اور ارباب علی و دیگر بھی موجود تھے۔

Open chat