Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اسلام آباد بحران کا متفقہ حل نکالا جائے ، بشیر جان

اسلام آباد بحران کا متفقہ حل نکالا جائے ، بشیر جان

bashir-Jan1عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوری اور آئینی نظام کی حمایت کرتی رہی ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں ، پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے جتنی قربانی باچا خان بابا ، ولی خان بابا اور دیگر خدائی خدمت گار اکابرین نے دیں ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہیں ، یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمابشیر جان نے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے ایک وفدسے کہی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کا اصولی موقف رہا ہے کہ حکومت اپنے مخالفین کے ساتھ جلد از جلد مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے تاکہ شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ پنجاب و سندھ کے سیلاب زدگان عوام کی مشکلات پر توجہ مرکوز وجلد بحالی ممکن ہوسکے ۔

بشیر جان مزید کہا کہ اس موقع پر ، جبکہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ، ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر نئے صوبوں کے حوالے سے بیانات دینے سے ماضی میں سندھ صوبے میں پیدا شدہ انتشار سے مختلف قومیتوں کے درمیان تناﺅ کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے جو ملکی یکجہتی کے نقصان دہ ہے ، ضروری ہے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اسلام آباد بحران کا متفقہ حل نکالا جائے اور کراچی میںگزشتہ ایک سال سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قیام امن میںناکامی کی وجوہات ،مسلسل ٹارگٹ کلنگ، شمالی وزیر ستان کے متاثرین کے تحفظات اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی نا اہلی پر قومی اسمبلی و سینٹ میں بحث کی جائے۔

بشیر جان نے مزید کہا کہ کراچی کی تمام قومیتیں جان چکی ہیں کہ قیام امن میں ناکامی کا حقیقی ذمے دار کون ہے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں کن رکاﺅٹوں کی وجہ سے روشنیوں کے شہر میں دہشت گردی ، بھتہ خوری کاخاتمہ نہیں کر پا رہے خیبر پختونخوا میں پختونوں کی کسمپرسی و زبوں حالی کی بحالی کے بجائے صوبائی حکومت اسلام آباد میں جشن منا رہے ہیں۔کسی معصوم بے گناہ انسان کی موت و قدرتی آفات پر جشن منانے کی روایت نہ کبھی مسلمانوں کی رہی ہے اور نہ ہی پختون ایسے عناصر کو معاف کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...