Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بھتہ خوری ، تارگٹ کلنگ کراچی سمیت اندرون سندھ ناسور بن گئی...

بھتہ خوری ، تارگٹ کلنگ کراچی سمیت اندرون سندھ ناسور بن گئی ہے، بشیر جان

bashir-Jan1عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان نے بھتہ کی بڑھتی وارداتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں تاجران کو بھتہ مافیا کی جانب سے بلا خوف و خطر بھتہ نہ دینے پر دہمکیاں انتہائی خطرناک حالات کی جانب اشارہ ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی اراکین و رہنماوں کا بھی دعوی ہے کہ وہ بھی بھتہ مافیا سے محفوظ نہیں رہے جبکہ پختون سرمایہ داروں کے خلاف ایک عرصے سے بھتہ نہ دینے پر گھروں ، دوکانوں پر بم دہماکے ، کریکر سے حملوں پر بھی کسی نے آواز نہیں اٹھائی ، اے این پی کے سابق عہدے دار چارسدہ کے ضلعی قاسم علی خان محمد زئی کے گھر پر دہماکہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ ایک سال قبل بھی اسی ہی کوشش کی جا چکی ہے ۔دریں اثناپختونوں نے کراچی سمیت پورے سندھ میں کھربوں روپوں کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، سوچی سمجھی سازش کے تحت پختونوں اور دیگر قومیتوں کے تاجروں کو سرمایہ اور کاروبار کراچی و سندھ سے جبری منتقلی کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ سلسلہ صرف کراچی تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ ٹھٹھہ اور سجاول کی اہم شخصیات کو بھی بھتے کےلئے دہمکیاں موصول ہو رہی ہیں ۔ دڑو ، بنوں ، کوٹ عالم ، بیلو سمیت دیگر علاقوں کے زمین داروں ، بیوباریوں اور سرکاری افسران کو بھی بھتہ پہنچانے کی دہمکیاں دیں جاتی ہیں۔بشیر جان نے مزید کہا کہ بھتہ خوری ، تارگٹ کلنگ کی طرح کراچی و اندرون سندھ کا ناسور بن چکی ہے ، کچھ عناصر خود کو مظلوم ثابت کرکے قانون کی گرفت سے بچنا چاہتے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی آڑ لیکر اپنی مذموم کاروائیاں زور و شور سے کر رہے ہیں ۔حکومت کو اس اہم معاملے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...