Monday, October 26, 2020
Home Trending بشیر بروہی کے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات، 75 لاکھ...

بشیر بروہی کے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات، 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا بھی اعتراف

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lکراچی، سابق ڈی آئی جی موٹر وے بشیر میمن کے بھتیجے کے اغوا کے مرکزی کردار اور شرجیل میمن کے منیجر بشیر بروہی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سامنے بشیر بروہی نے اعترافی بیان میں کہا کہ شرجیل میمن اور فرید جان سرہندی کے کہنے پر محکمہ جنگلات کی 1200ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، جس کا مقدمہ 2011 میں درج ہوا تھا،بشیر بروہی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے سابق ڈی آئی جی بشیر میمن کے بھتیجے کو اغوا کر کے 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بشیر بروہی نے بتایا کہ وہ 2013 میں بطور پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوا، 2015میں اسے غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق بشیر بروہی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ایک ہفتے میں ارسال کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...