Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

آل کراچی بریگیڈیئررشید ملک انٹراسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ

baskit bal 2کراچی ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “پہلا آل کراچی بریگیڈیئر رشید ملک انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔بوائز کٹیگری میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیکسر اسکول نے بیکن ہائوس جوہر کیمپس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 29-4سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا فاتح ٹیم نیکسر اسکول کی جانب سے حمزہ 13،دانش10اور رقیب نے 9جبکہ رنر اپ بیکن ہائوس جوہر کیمپس کی جانب سے حسن 4اور شاہ میر نے 2پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے دوسرے میچ میں لائسم اسکول نے بحریہ اسکول کو 48-22سے شکست دیدی فاتح ٹیم لائسم اسکول کی جانب سے عمر فاروق 18،شہریار 17اور علی شبیر 6جبکہ رنر اپ بحریہ اسکول کی جانب سے طارق یونس 6شمیر خان 6اور طلحہ زیدی نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔گرلز کیٹگری میں کھیلے گئے میچ میں انڈس اسکول نے سٹی اسکول درخشاں کیمپس کو 17-08سے شکست دیدی فاتح ٹیم انڈس اسکول کی جانب سے شزائیل 8اور سارہ نے 5جبکہ رنر اپ ٹیم سٹی اسکول درخشاں کیمپس کی جانب سے اقراء خان 4اور فجیحہ نے 4پوائنٹس اسکو ر کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،عامر شریف ،طارق حسین ،زین العابدین ،عامر غیاث اور ظفر اقبال نے انجام دیئے

Open chat