قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال،نیبر ہڈ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی

baskit balکراچی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ “میں نیبر ہڈ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،کوارٹر فائنل مقابلے میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل حریف نشتر باسکٹ بال کلب کو 58-48سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ،فاتح کلب نیبر ہڈ کی جانب سے عبداللہ خان 18،چین وے 20،عمر خان 8اور حماد این ڈی خان نے 8جبکہ رنر اپ نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد 21،محمد شبر 11اور وقار ذوالفقار نے 9پوائنٹس اسکور کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top