جمعہ, مارچ 24, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی میں موسم سرما کی آمد راتیں سرد ہونا شروع

کراچی میں موسم سرما کی آمد راتیں سرد ہونا شروع

کراچی میں موسم سرما کی آمد چند روز میں متوقع ہے ، کراچی کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم مطلع آج صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج شہر کے میدانی و مضافاتی علاقوں میں دھند  کے باعث  حد نگاہ متاثر رہی جبکہ شہرمیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت سے  چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہاں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code