Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بیگم رعنا لیاقت علی خاں کا110 واں یوم ولادت آج منایا جارہا...

بیگم رعنا لیاقت علی خاں کا110 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

begum rana liaquat ali khan۱کراچی:  قائدملت لیاقت علی خان کی اہلیہ اور پاکستان کی نامورسماجی شخصیت بیگم رعنا لیاقت علی خاں کا 110واں یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ بیگم رعنالیاقت علی خاں کا اصل نام شیلاآئرین پنت تھااور وہ 13فروری 1905کو الموڑہ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے لکھنو یونیورسٹی سے معاشیات اور عمرانیات میں ایم اے کیا، 1933میں اسلام قبول کیا اور نوابزادہ لیاقت علی خاں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 14ستمبر 1954کوانھیں نیدرلینڈ میں پاکستان کی سفیرمقرر کیاگیا۔ بعدازاں وہ اٹلی اورتیونس میں پاکستان کی سفیررہیں۔ وہ کسی بھی ملک میں مقررہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون سفیرتھیں۔ 13فروری 1973کو بیگم رعنالیاقت علی کی68ویں سالگرہ کے دن انھیں سندھ کا گورنر مقررکیا گیا۔ بیگم رعنا لیاقت علی پاکستان کے کسی بھی صوبے کی گورنری پرفائز ہونے والی پاکستان کی پہلی ہی نہیں، اب تک کی واحدخاتون بھی ہیں۔ آپ 13جون 1990کو انتقال کرگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...