Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

27 دسمبر:عظیم پاکستانی لیڈر کو ہم سے بچھڑے 7برس بیت گئے

Shaheed-Benazir-Bhuttoبرصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریہ کے تحت طویل جدوجہد کے بعد پاکستان حاصل کیا ،اسلا م کے نام پر بننے والے پاکستان میں اندرونی و بیرونی سازشوں کے باعث اسلام نافذ نہ ہو سکا ۔
پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا ،جس کے بعد طویل عرصے تک ملک میں مارشل لاءنافذرہا ۔جنرل ایوب خان کے مارشل لاءکے بعد ذولفقار علی بھٹو وزیر اعظم بنے ،تاہم انہیں بھی منظم منصوبہ بندی کے تحت تختہ دار پر لٹکا کر شہید کر دیا گیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور شہید ذولفقار علی بھٹو کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو نے جنرل ضیاءا لحق کے دور میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ،قوم نے محترمہ بینظیر بھٹو کو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کیلئے دو بار منتخب کیا اور انہوں نے اپنے دونوں ادوار میں عوام کی فلاح کیلئے کام کیا ۔لیکن بد قسمتی سے ان کے دونوں ادوار پورے نہ ہو سکے،ملک کے خراب حالات کے پیش نظر سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر جمہوریت پر شب خون مارا اور ملک میں مارشل لاءنافذ کر دیا ۔
بی بی شہید نے پر ویز مشرف کے دور میںطویل جلا وطنی برداشت کی اور قوم کی محبت میں ہر خطرات کے باوجود 2007 میں انہوں نے پاکستا ن آنے کا فیصلہ کیا،کراچی آمد پر عوام نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ،اور کارساز کے قریب ان پرجان لیوا حملہ کیا گیا لیکن بینظیر بھٹوتو محفوظ رہی لیکن کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ۔
اس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ان پر مزید قاتلانہ حملے ہو سکتے ہیں،بی بی شہیدبینظیر بھٹو نے کسی خطرے کی پرواہ کئے بغیر جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھی اور بالآخر جمہوریت کے دشمنوں نے 27دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں انہیں انتخابی جلسہ ختم کرنے کے بعد جب وہ روانہ ہوئی تو انہیں شہید کر دیا ۔
بی بی شہید نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کیلئے پاکستان اور اس کی عوام کیلئے اپنی جان قربان کردی ،پاکستان کی تاریخ ان کا ذکر کئے بغیر ہمیشہ ادھوری رہے گی ۔پاکستان کیلئے انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

hafikht@gmail.com

Open chat