Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بھنگڑا روک کر غریب سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے،ڈاکٹر غلام مجتبی

بھنگڑا روک کر غریب سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے،ڈاکٹر غلام مجتبی

 g mujtaba2پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے پاکستانی سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ ملک قدرتی آفات کا شکار ہے ایسے موقع پر وہ اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراور اسلام آباد میں جاری بھنگڑے کو پس پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک آرمی کی ہیلی کوپٹر اور نیوی کی کشتیاں پنجاب اور کشمیر میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب سے پنجاب اور کشمیر میں سینکڑوں دیہات بہے گئے، سینکڑوں زیر آب ہیں اور سینکڑوں افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں،پنجاب میں کھیت ،کھلیان اور لہلہلاتی فصلیں برباد ہوچکی ہیںاور سیلاب سے ملک کی اقتصادی صورتحال بری طرح مجروح ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مذہبی اسکالر کے صاحبزادے کو نشانہ بنایا گیا ہے اسطرح پاکستان کو فرقہ وارانہ لڑائی میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے،ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ ایسے نازک و حساس وقت میں جب ملک کے ہر حصے میں کرپشن کا دور دورہ ہو،معیشت خستہ حالی کا شکار ہو اور اندھیر نگری چوپٹ راج کی صورتحال ہو ایسے میں چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملک میں جاری سیاسی احتجاج ،بدامنی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ملتوی ہوجانا ملک کی ترقی و خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے،ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک میں امن قائم کیا جائے اور چھوٹے چھوٹے سیاسی گروپس میں تقسیم ہو کر کام کرنے کی بجائے ملک و قوم کے مفاد میں بڑے مقاصد کے لئے متحد ہو کر کام کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...