Saturday, October 31, 2020
Home Trending انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان

biekاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ءکے کامرس ریگولر، پرائیویٹ اور آرٹس ریگولر، پرائیویٹ گروپس کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ءمیں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 22 ستمبر 2014ءسے بروز جمعہ 10 اکتوبر 2014ءتک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز پیر 13 اکتوبر 2014ءاور بروز منگل 14 اکتوبر2014ءکو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکاﺅنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 13اکتوبر سے 16 اکتوبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 17 اکتوبر سے 21 اکتوبرتک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 22اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...