بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانگورنرسندھ کامران ٹیسوری کا بڑا فیصلہ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا بڑا فیصلہ

گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کےدرمیان اہم ملاقات طے ہوگئی ، گورنرسندھ خود وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں شام5بجےہوگی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ،اہم امور پر گفتگو ہوگی اور ساتھ ہی گھوٹکی میں ہونے والے واقعے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر سندھ وزیر اعلیٰ کے سامنے ایم کیو ایم کے تحفظات بھی رکھیں گے اور ایم کیو ایم معاہدے پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اور 140 اے کے نفاذ کے معاملے پر بھی گفتگو کریں گے اور ایم کیو ایم کے معاہدے پر کتنی پیش رفت ہوئی اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code