Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سندھ کو تقسیم کرنے کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، بلاول بھٹو

سندھ کو تقسیم کرنے کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، بلاول بھٹو

Bilawal 2کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اور اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے۔ لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بختاور بھٹو زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنما اور صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جب کہ صوبے میں وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کررہی ہیں اس طرح وفاقی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں خطرناک بات ہے جب کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں سے صوبائی خودمختاری متاثرہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبے کو تقسیم کرنے والے حالات نہیں، صوبے کی تقسیم کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے اپنے خیالات بدل لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے، پارٹی رہنما کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور صلاحیتوں سے کام لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...