لیاری,پرتپاک استقبال مخالفین سے برداشت نہ ہوا،بلاول

bilawal-2کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اس لئے انہوں نے ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا۔نجی چینل کے مطابق اندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے اس لئے جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتی ہے، لیاری میں بھی میرا پرتباک استقبال کیا گیا جو مخالفین سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا لیکن ہمارے کارکن ڈرے نہیں اور لیاری میں ہی موجود رہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کو محبت کا پیغام دیا، الیکشن 2018 قریب ہیں اور پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس نا ہی کوئی منشور ہے اور نا ہی ان کوئی نظریہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top