میرے خاندان سے شہبازشریف کے رویے کی مذمت کرتا ہوں،بلاول

bilawal-2کراچی بلاول بھٹو کا کہنا ہے وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی خفیہ ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی کا تاثر پیدا ہوتا ہے، مہنگائی کی سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کے لیے کوئی دکھ کا احساس نہیں ہے، ماضی میں میرے خاندان کے ساتھ شہباز شریف کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، ہم ماضی سے بالاتر ہو کر اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تحفظات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا سانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات ہوئے، قومی اسمبلی کی پہلی تقریر میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول اور آصفہ بھٹو یادگارشہدا کارساز پہنچے جہاں انھوں نے قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ، صوبائی کابینہ اراکین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے یادگار پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top