جعلی اکاونٹس کیس،بلاول اورسندھ حکومت کی بھی نظرثانی کی درخواستیں

supreme courtکراچی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسندھ حکومت نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواستیں دائر کردیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل اورحساس اداروں کے ممبران کی شمولیت پراعتراض اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا، تحریری فیصلے میں نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا کوئی ذکرنہیں، سپریم کورٹ اپنے صوابدیدی اختیارکے پیرامیٹرزطے کرے۔درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل میں میری کوئی رضامندی شامل نہیں تھی، جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران کا کیا کام ہے، ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ نیب کا نہیں بینکنگ کورٹ کا بنتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ طے کیا جائے کہ کس نوعیت میں صوابدیدی اختیارکا استعمال ہوسکتا ہے ، سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top