Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بلاول کی قیادت میں ریلی کے انتظامات وتیاریاں مکمل

بلاول کی قیادت میں ریلی کے انتظامات وتیاریاں مکمل

bilawal bhutto zardariکراچی پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے اعلامیے کے مطابق کل بروز اتوار 16اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہدا کی نویں برسی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ریلی صبح 10 بجے بلاول ہاؤس سے روانہ ہوکر سانحہ کارساز کی یادگار شاہراہ فیصل پر اختتام پذیر ہوگی ، جہاں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ ریلی کے روٹ اور عوام کی سہولت کیلئے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ریلی کے سلسلے میں کارکنوں میں بھرپور جوش وجذبہ پایا جاتا ہے۔ پورے شہر کو پارٹی کے پرچموں، پینا فلیکس، خیر مقدمی بینرز، اسٹیکرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں اس حوالے سے تیار کئے گئے خصوصی نغمے بجائے جارہے ہیں۔ جہاں کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ کل انشاء اللہ ریلی اپنے مقرر وقت اور مقام سے روانہ ہوگی جس میں ہزاروں کارکن شریک ہوںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...