Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

نوازشریف کراچی آپریشن کوسیاسی بنارہے ہیں،بلاول

bilawal-bhutto-zardari-dکراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےالزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے مفاد کے لئے کراچی آپریشن کو سیاسی بنارہے ہیں ،ڈاکٹر عاصم حسین وزیراعظم کے سیاسی قیدی ہیں۔جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے لیے ہم سب کو ایک پیج پر لے کر آئے،یہ اچھا آئیڈیا تھا ،نیشنل ایکشن پلان پر وفاق کا ساتھ چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے نواز شریف سے پوچھا کہ وہ بتائیں پاکستان کے لوگ آپ کو کیوں سپورٹ کریں ، کیوں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں ، انہیں وضاحت دینی ہوگی کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں یا نہیں لڑرہے ۔ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹر صاحب واحد سیاستدان ہیں، جن پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور وہ 90 دن رینجرز کی حراست میں رہے، ڈاکٹر عاصم حسین16ماہ سے زیر حراست ہیں ان سمیت میئر کراچی اور قادر پٹیل پر بھی اے ٹی سی میں مقدمات چلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ سیاسی مقدمات کا سامنا رہا،ہم ڈرنےوالےنہیں،دہشت گرد ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کو ماررہے ہیں،جب لوگ ایم کیو ایم کے خلاف کچھ نہیں بولتے تھے تب میں کیا کہتا تھا آپ لوگ جانتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کھلاڑی کو سمجھایا ہے کہ یہ کھیل نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ۔قبل ازیںبلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کوگلدستہ پیش کیا اور کہا کہ میں آپ کیلئے دعاگو ہوں کہ آپ جلد صحت یاب ہوجائیں گے

Open chat