Saturday, October 24, 2020
Home Trending بلاول بھٹو نے تقریر لکھنا شروع کردی ، تقریر کا اردومیں...

بلاول بھٹو نے تقریر لکھنا شروع کردی ، تقریر کا اردومیں ترجمہ کرایا جائیگا

Bilawal-Bhutto 3چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کی تقریرخود لکھ رہے ہیں۔ قریبی ذرائع کےمطابق اٹھارہ اکتوبر کو بلاول بھٹو تمام مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔ اٹھارہ اکتوبر کو پیپلزپارٹی کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر جلسے کی تقریر خود لکھ رہے ہیں۔ جو پارٹی کے سینئر رہنماوں کی مشاورت سے لکھی جارہی ہے۔قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی انگریزی میں لکھی گئی تقریر کا ترجمہ اردو میں کروایا جائے گا۔ بلاول بھٹو تمام مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیں گے، اور عالمی سیاست سمیت  ملکی حالات پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو کی تقریر واضح ہوگی۔ بلاول بھٹو مبھم انداز میں مخالفین پر تنقید کے حق میں نہیں۔ قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعد ملکی سیاسی صورتحال باالخصوص کراچی کے سیاسی ماحول میں  گرما گرمی ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...