کراچی: بلاول ہاؤس سے بیریئر ہٹانے کے بعد سیکریٹری داخلہ سندھ نے پولیس اور رینجرز حکام کو خط لکھا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیریئرز ہٹانے سے سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔ بلاول ہاؤس کے اطراف اسپیشل سیکورٹی کمانڈوز تعینات کیے جائیں۔ بلاول ہائوس کے اطراف سیکورٹی انتظامات بڑھانے کا بھی کہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی بلاول ہاؤس کے اطراف سیکورٹی بڑھانےکا حکم دے دیا ہے۔