Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، وزیراعلیٰ...

بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

 QAIM-ALI-SHAHوزیراعلی سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر 2007کا وہ تاریخی دن تھا جب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وطن واپس آئی تھی۔ اس دن بھی لاکھوں لوگوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا تھا اور اب اس سال بھی لاکھوں لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں تاریخی جلسے میں شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مزار قائد کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے 18اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے مزار قائد کے میدان مین جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر موجود پیپلزپارٹی کے عہدیداران وقار مہدی، راشد ربانی ، قادر پٹیل ، نجمی عالم ، سردار خان اور دیگر ذمہ داران کو جلسے کے انتظامات کے حوالے سے مختلف احکامات جاری کئے۔ وزیراعلی سندھ نے پارٹی آرگنائزر سے جلسے کے لئے اسٹیج ، گرانڈ میں عوام کے لئے بنیادی سہولیات ، میڈیا کے لئے خاص کارنر اور سیکیورٹی انتظامات دیگر معاملات کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور چئیرمین بلاول بھٹو کی محبت میں شریک ہونگے اور اسی حوالے سے شرکا کی تعداد ہم نہیں بلکہ میڈیا خود بتائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...