Friday, October 30, 2020
Home Trending سندھ میں انتہاہ پسندی کا وجود نہیں، بلاول بھٹو

سندھ میں انتہاہ پسندی کا وجود نہیں، بلاول بھٹو

 Bilawal bhuttoپیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتا ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے قوم پریشانی کا شکار ہے۔ دھرنے ختم کرکے آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے۔ بلاول ہاوس کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن 2013 دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں حلقہ بندیا تبدیل کی گئیں تھیں۔ بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں رتو ڈیرو سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے عسکریت کو ترک کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ہر صورت شکست دینی ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسٰی گیلانی اب بھی طالبان کی قید میں ہیں انہیں رہا کروانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہی اور یہاں انتہاہ پسندی کا وجود نہیں سندھی طالبان ایک مفروضہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جاری دھرنوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انکا کوئی فائدہ نہیں۔ دھرنے صرف انا کا مسئلہ ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دھرنے ختم کرکے آئی ڈی پیز اور سیلاب کی مدد کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...