Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

سی ویو سے بلاول ہاؤس جانےوالے راستے کو کھول دیا گیا

Bilawal-House320x180کراچی، سیاسی سرگرمیوں کے بڑے مرکز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کےاطراف سےرکاوٹیں ہٹاکر شاہراہ کو عام عوام کے لیئے کھول دیا گیا ۔بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف سے کےایم سی نے رینجرزکی نگرانی میں تمام رکاوٹیں ہٹاکر بوٹ بیسن اور سی ویو سے بلاول ہاوس جانے والی شاہراہ کو عام عوام کے لیئے کھول دیا ۔ بلاول ہاوس کراچی سے بیریئرز اور رکاوٹے ہٹانے کا سلسلہ پانچ گھنٹے سے زائد تک جاری رہا ۔ آپریشن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کی نگرانی ڈی سی ساؤتھ نے کی جبکہ ڈائریکڑ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور اینٹی انکروچمنٹ سیل بھی موجود تھے ۔ رکاوٹیں ہٹانے کے اقدام کو عوام نے بھی سراہا ۔ کے ایم سی کے عملے نے بوٹ بیسن سے بلاول ہاوس جانے والے تمام راستوں سے بیریئرز بھی ہٹا دیئے۔دوسری جانب رینجرز ترجمان نے بھی کراچی کے عوام کا بیریئرز ہٹانے کی مہم میں عوام کا تعاون فراہم کرنے پر خیر مقدم کیا ہے۔

Open chat