Friday, October 30, 2020
Home Trending بلاول بھٹو زرداری آج شہر قائد سے سیاست کا آغاز کریں گے

بلاول بھٹو زرداری آج شہر قائد سے سیاست کا آغاز کریں گے

Bilawal_Bhuttoبلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں باغ قائد پر جلسے سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کریں گے، ملک بھر سے جیالوں کے قافلے چل پڑے،کراچی میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، پیپلز پارٹی کے کیمپوں میں جیالوںکے ترانے اور رقص، پیپلزپارٹی کے تحت کراچی میں 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی کا بیٹا اپنی ماں کے نامکمل سفر کو منزل تک پہنچا نے جارہا ہے،پیپلز پارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر 2007 ءکو سانحہ کارساز کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر میں مزار قائد کےسامنے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں 14 فٹ اونچا او ر160 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔دوسری جانب سے بلاول ہاوس میں ایک تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس ٹرک پر سفر کا آغاز کیا جس کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007 ءکو استقبالی جلوس کی قیادت کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس سے متصل ہیلی پیڈ میں ٹرک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سفر کو مکمل کر یں گے۔ تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نماوں کے ساتھ ٹرک میں سوار ہو کر بلاول ہاوس سے باہر نکلے۔سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی ہزاروں جیالے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...