کراچی سے منتخب ہونےو الوں نے شہر کےلئے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم نے کراچی کے عوام سے جو وعدے کئے تھے کیا انہوں نے پورے کئے، ان خیالات کااظہار چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، کراچی چلے گا تو پورا پاکستان چلے گا، ریونیوجنریشن میں سندھ دیگر صوبوں سے آگے ہے، کراچی کے دعویدار بتائیں انہوں نے شہر کےلئے کیا کیا، ہم نے ملیر کے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے ،کورنگی کے عوام پوچھ رہےہیں کہ ان کے منتخب نمائندے کہاں ہیں،